تازہ تر ین

شہر اقتدار کی بے حسی ، زخمی ممتا کی تصویر مدد کی منتظر ہی رہی

اسلام آباد  (ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں واقع دامن کوہ کے سیاحتی مقام کی جانب جانیوالی شاہراہ پر ایک بندریا تیزرفتار گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی۔ چہرے اور سر سے بہنے والےخون میں لت پت بندریا اپنے بچے کو گود میں لپٹائے ممتا کے جذبے سے سرشار سڑک کنارے بے بسی کی تصویر بنی رہی لیکن راہگیروں سمیت اسلام آباد میں جانوروں کے معالجین، جانوروں کیلئے کام کرنیوالی سماجی تنظیموں اور اسلام آباد انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی۔ زخمی بندریا اپنے بچے کو سینے سے چمٹائے سڑک کنارے پڑی تڑپتی رہی۔ ہمارا مذہب اسلام جانوروں سے بھی حسن سلوک کی تلقین کرتا ہے، مہذب ممالک میں اس طرح کے واقعہ کی صورت میں اسے فوری طبی امداد فراہم کی جاتی۔ بے حسی کے مظاہرے پر سوشل میڈیا میں بھی زبردست تنقید کی گئی۔ دامن کوہ کی جانب جانیوالی سڑک پر بہت سے بندر خوراک کی تلاش میں سڑک پر آجاتے ہیں جنہیں دیکھ کر سیاح اور بچے لطف اندوز ہوتے ہیں‘ انہیں پھل وغیرہ کھانے کو دیتے ہیں۔ گزشتہ روز وزیر مواصلات مراد سعید کے منسٹرز انکلیو میں واقع گھر میں بندروں نے یلغار کر دی تھی جس پر پولیس کو بلوایا گیاتھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain