تازہ تر ین

ہاکی ٹیم ورلڈکپ میں حیران کن نتائج دیگی: توقیرڈار

لاہور(افضال چوہدری سے)پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اولمپئن توقیر ڈار اور کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ ورلڈ کپ کی بھرپور تیاری جاری ہے ٹورنامنٹ کو یاد گار بنانے اور اچھے نتائج دینے کی کوشش کرینگے.تربیتی کیمپ میں خامیوں پر قابو پانے کے ساتھ فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے.وزیراعظم پاکستان عمران خاں خود سپورٹس مین رہے ہیں قومی کھیل کے فروغ کے لیے ضرور فنڈز جاری کریں گے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزہیڈ کوچ توقیر ڈار‘محمدعرفان ‘عمران بٹ اورارسلان قادر نے ”خبریں“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ورلڈ کپ کے حوالے سے بہت یادیں وابستہ ہیں قومی ٹیم چار بار میگا ایونٹ جیت چکی ۔ تاہم کوشش ہوگی اس ایونٹ کا بھی یادگار بنایا جائے ۔ کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے ساتھ ساتھ اعتماد دینے کی بھی ضرورت ہے تربیتی کیمپ میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے معروف گلوکاروں نے دورے کیے جس سے قومی کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہوا۔توقیر ڈار کا کہنا تھا کہ ممکن نہیں کہ وزیراعظم عمران خاں قومی کھیل کی بہتری کیلئے فنڈز جاری نہ کریں۔ .قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم جونیئر اور سینئرز پر مشتمل ہے ۔چمپئن ٹرافی میں بھی کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا ورلڈ کپ کو یاد گار بنانے کی کوشش کرینگے .انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کا میگا ایونٹ ہے قومی ٹیم پہلی چار ٹیموں میں بھی آگئی تو آئندہ اولمپکس میں راہ ہموار ہو جائے گی.قومی گول کیپر عمران بٹ اور ارسلان کا کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم کو آٹھ سال بعد ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں شرکت کا موقع ملا ہے تاہم کوشش کرینگے کہ قومی ٹیم وکڑی سٹینڈ تک پہنچے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھرپور محنت کر رہے ہیں فزیکل فٹنس کے ساتھ پنالٹی کارنر کے شعبے میں بھی توجہ دی جارہی ہے.انکا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکڑ کے آنے سے قومی کھیل کو فروغ ملے گا تاہم حکومت بھی اپنا کردار ادا کرے.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain