تازہ تر ین

قیمتوں میں اضافے کے باوجود گاڑیوں کی فروخت میں قابلِ ذکر اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان آٹوموٹِو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں کاروں کی فروخت میں 3.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور مجموعی طور پر 72 ہزار 5 سو 63 یونٹس فروخت ہوئے۔اس سلسلے میں 1300 سی سی سے زائد والی ٹویوٹا کرولا کی فروخت سب سے زیادہ رہی اور جولائی سے اگست کے درمیان 18 ہزار 8 سو 14 کاریں فروخت ہوئیں جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران فروخت شدہ کاروں کی تعداد 16 ہزار 9 سو 81 سے 10 فیصد زائد تھی۔دوسری جانب جولائی تا اکتوبر کے دوران ہونڈا کی سٹی اور سوک کاریں 16 ہزار 6 سو 43 کی تعدادمیں فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال کے اسی درمیان فروخت ہونے والی تعداد سے 20 فیصد زائد ہے۔علاوہ ازیں سوزوکی سوئفٹ کاروں کی فروخت میں بھی 30 فیصد اضافہ ہوا اور فروخت شدہ کاروں کی تعداد ایک ہزار 8 سو 37 ہوگئی۔اسی طرح 1000 سی سی کٹیگری کی سوزوکی کلٹس، اور ویگن آر کی فروخت بھی بڑھ کر بالترتیب 7 ہزار 2 سو 30 اور 11 ہزار 2 سو 28 ہوگئی جو اس سے قبل 6 ہزار 6 سو 39 اور 9 ہزار 2 سو 67 تھی۔واضح رہے کہ ویگن آر کی لانچ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اس کی فروخت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔دوسری جانب کم فروخت ہونے والی گاڑیوں میں مشہور و معروف سوزوکی مہران اور بولان کی فروخت 11 ہزار 3 سو 99 اور 5 ہزار 4 سو 12 یونٹ رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain