تازہ تر ین

کیا اب ہم مسلمان ہیں یا نہیں ؟ کیا نکاح باقی رہے ہیں یا نہیں ؟ خاتون کا جنازہ پڑھنے پر مولوی نے نکاح فسخ قرار دیدیا ، دیہاتی پریشان

پاکستان میں صوبہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے ایک گاؤں کے مکین آج کل اس پریشانی میں مبتلا ہیں کہ اب وہ مسلمان ہیں یا نہیں، اور کیا ان کا نکاح باقی رہا ہے کہ نہیں۔گاؤں میں یہ تمام نفیوژن پھیلانے کے ذمہ دار مبینہ طور پر اسی گاؤں کے امامِ مسجد ہیں جو گاؤں کے لوگوں کا دوسری بار نکاح پڑھوانے کے بعد اب تیسری بار پڑھوانا چاہتے ہیں۔پاکستان میں مذہب اور عقائد کے نام پر کسی کو بھی استعمال کرنا کس قدر آسان ہے، اس کی ایک مثال چنیوٹ کا گاؤں چک نمبر 136 ہے۔اس علاقے کے مکینوں کے مطابق مقامی مسجد کے امام میاں خالد بشیر نے دس روز پہلے اعلان کیا کہ گاؤں میں اہل تشیع کے مسلک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے والے افراد اب مسلمان نہیں رہے، اب انھیں نئے سِرے سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونا پڑے گا، اور پھر وہ ان کے دوبارہ نکاح پڑھوائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain