تازہ تر ین

اقتصادی تبدیلی کے ہدف کیلیے آئی ایم ایف سے امداد کے خواہاں ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت اقتصادی تبدیلی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے امداد حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہوگیا اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف سے پالیسی سطح کے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ساتھ ملکی معیشت کے مختلف شعبوں کے تخمینہ جات پر تبادلہ خیال کیا، وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف ٹیم کو ملکی معیشت کے حوالے سے حکومتی ویڑن سمیت ملکی معیشت میں عدم توازن دور کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔آئی ایم ایف کے وفد سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت جامع اصلاحات کا ایجنڈا لے کر اقتدار میں آئی ہے، ہم ملک کے غریب اور پسماندہ طبقے کے تحفظ و بہتری اور اسٹرکچرل اور ادارہ جاتی اصلاحات پر عمل درآمد کا پختہ عزم رکھتے ہیں، اسٹرکچرل اور گورننس ریفارمز کے ذریعے ملکی مقامی صنعت کی بحالی و برآمدی شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت اقتصادی تبدیلی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے امداد حاصل کرنے کی خواہاں ہے، سماجی تحفظ، انسانی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے زیادہ پیسے خرچ کیے جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain