تازہ تر ین

قومی ٹیم کواوپننگ مسائل پرقابوپاناہوگا،طاہرشاہ ٹیسٹ میچزکا سکواڈ مضبوط،امیدہے ٹیم فاتح ہوگی ،افضال چوہدری کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہپاکستان کو اپنی اوپننگ کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔بابر اعظم ایک قومی اثاثہ ہیں۔ اس وقت ٹیم میں کوئی آل راﺅنڈر نہیں۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہرحال ڈاکٹروں کے مطابق گیند لگنے کے بعد امام الحق جلد دوبارہ ٹیم کا حصہ بننے کے قابل ہو گئے ہیں۔ سپورٹس صحافی افضال چوہدری نے کہا کہ جب کسی کھلاڑی کو گیند لگتی ہے تو اس کے دماغ میں خوف ضرور بیٹھتا ہے۔امام الحق کو چاہئے اس واقعے کو بھول کر دماغ سے خوف نکال دیں ان کے سامنے کیرئیر پڑا ہے۔وزیراعظم عمران خان جب قومی ٹیم کی کپتانی کرتے تھے تو کھلاڑیوں کا مورال بلند رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے کوچز کو اس لئے لاکھوںکی تنخواہ دی جاتی ہے کہ وہ پلاننگ کریں۔بابر اعظم اور حفیظ کافی فارم میں ہیں۔بیٹسمین اگر ٹک کر نہ کھیلیں تو پھر باﺅلرز سے کیا امید کی جا سکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain