تازہ تر ین

ویمنزورلڈٹی20میں پروٹیزکافاتحانہ آغاز

سینٹ لوسیا (اے پی پی) شبنم اسماعیل کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکن ویمن ٹیم کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔فاتح سائیڈنے100رنزکاہدف 18.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ شبنم اسماعیل نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں محض 10 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا اور اپنی ٹیم کی فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا اور اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔جبکہباﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت انگلینڈ نےبنگلہ دیشی ٹیم کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کریسٹی گورڈن نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض بنگلہ دیش کی 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔بنگلہ دیشی ویمن ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنا سکی۔

اور اس نے انگلینڈ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 77 رنز کا ہدف دیا تاہم بعد میں بارش کے بعد میچ 16 اوورز تک محدود کردیا گیا اور انگلینڈ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 64 رنز کا ہدف ملاجوانگلش ٹیم نے9.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain