تازہ تر ین

ٹیموں میں برقرار پلیئر زکا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لئے تمام فرانچائزز نے اپنے برقرار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ،کراچی کنگز نے شاہ خان آفریدی اور لاہور قلندر نے کپتان برینڈن میکولم کو ریلیز کر دیا، لیگ کا ڈرافٹ 20نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ 14فروری سے یو اے ای میں شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی تمام 6ٹیموں نے آئندہ برس شیڈول ایڈیشن کے لئے ریٹیشن پلیئرز کو فائنل کر لیا ہے۔گزشتہ برس ایڈیشن کی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے تمام تینوں پلاٹینیم میں شامل پلیئرز لیوک رونچی، شاداب خان اور فہیم اشرف کو برقرار رکھا ہے۔ پشاور زلمی نے وہاب ریاض اور حسن علی کو پلاٹینیم کیٹگری میں شامل کیا ہے۔ لاہور قلندر نے پلاٹینم کیٹیگری میں فخر زمان ، ڈائمنڈ کیٹیگری میں یاسر شاہ،گولڈ کیٹیگری میں شاہین شاہ آفریدی،اینٹن ڈیوچ، راحت علی،سلور کیٹیگری میں آغا سلمان،سہیل اختر اور عثمان خان کو برقرار رکھا جبکہ کپتان برینڈن میکولم،کرس لیوئن ،مستفیض الرحمان،سہیل خان ،بلال آصف،کیمرون ڈیلپورٹ،عامر یامین ،بلاول بھٹی،رضا حسن،سہیل اختر،انیجلا میتھیوز،غلام مدثر کو ریلیز کر دیا۔پشاور زلمی اپنے تیسرے کھلاڑی کا انتخاب فارن پلیئرز میں سے کرے گی۔کامران اکمل کا انتخاب ڈائمنڈ کیٹگری میں بطور ایمبسڈر کیا گیا ہے۔کراچی کنگز نے بھی محمد عامر، بابراعظم اور کولن منرو کو پلاٹینیم میں برقرار رکھا ہے، کولن انگرام کو ایمبیسڈر پلیئر کے طور پر ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل کیا ہے۔

سنیل نارائن جنہوںنے حال ہی میں لاہور قلندر سے کوئٹہ گلیڈیٹرز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، وہ کپتان سرفراز احمد کے ساتھ پلاٹینیم میں موجود ہوں گے۔ سٹار آسٹریلین آل رانڈر شین واٹسن کو ڈائمنڈ کیٹگری میں مینٹور کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ لیگ کی چھٹی ٹیم نے شعیب ملک کو پلاٹینیم، اور پیسر محمد عرفان کو ڈائمنڈ میں پلیئر ایمبسیڈر کے طور پر شامل کیا ہے۔لاہور قلندر نے فخر زمان کو پلاٹینیم میں جبکہ لیگ سپنر یاسر شاہ کو ڈائمنڈ کیٹگری میں بحال رکھا ہے۔ کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں کولن منرو، محمد عامر، بابر اعظم کو برقرار رکھا جبکہ شاہد آفریدی کو ریلیز کردیا گیا،کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں کولن انگرام ،عماد وسیم ،عثمان شنورای ،گولڈ کیٹیگری میںمحمد رضوان اور روی بوپارا کو برقرار رکھا۔کراچی کنگز نے لک رائٹ،اسامہ میر،خرم منظور،ڈیوڈ وائس،طابش خان،ایون مورگن،سیف اللہ بنگش ،محمد عرفان جونیئر اور حسن محسن کو ریلیز کر دیا۔پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری میں وہاب ریاض ،حسن علی ، ڈائمنڈ کیٹیگری میںڈیرن سمی ،کامران اکمل ،گولڈ کیٹیگری میں لیام ڈاسن ،سلور کیٹیگری میں عمید آصف،خالد عثمان،ایمرجنگ کیٹیگری میں سمین گل کو برقرار رکھا جبکہ محمد حفیظ،ڈیرن برایوو، شکیب الحسن،تمیم اقبال،حماد اعظم،ہارث سہیل،کرس جورڈن،محمد اصغر،سعد نسیم،تیمور سلطان،ایندرے فلیچر،عیون لیوئس،محمد آصف اور ابتسام شیخ کو ریلیز کر دیا۔باقی کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔پی ایس ایل 4 کا آغاز 14 فروری سے یو اے ای میں ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain