تازہ تر ین

3 افراد نے رکشہ ڈرائیور کو زندہ جلا دیا ، ” خبریں ہیلپ لائن “میں انکشاف

لاہور(کر ائم رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقہ میںچند روز قبل8 ہزار ادا نہ کرنے پر رکشہ ڈرائیور کو آگ لگا نے کا معاملہ،50 سالہ وحید مراد ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ میں قتل کی دفعات شامل کر تے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے نعیمیہ چوک راجباہ روڈ کا رہائشی 45سالہ وحید مراد رکشہ چلا کر اپنے اہلخانہ کاپیٹ پالتا تھا گزشتہ روز وہ اسٹینڈسے رکشہ نکالنے کے لیے آیا جہاں پہلے سے موجود حاجی افضل ، عادل عرف گولی اور لالہ خالد اور مستری امین نے اسے روک لیاان کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی جس پر ان تینوں نے طیش میں آکر وحید مراد پرمبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اورخود موقع سے فرار ہو گئے۔ وحید مراد کی چیخوں کی آواز سن کر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا ئی اور اسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ 3روز تک زندگی موت کی کشمکش میں مبتلاءرہنے کے بعد گذشتہ روز دم تو ڑ گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے وحید مراد نے پولیس کو اپنے نزعی بیان میں بتایا تھا کہ اس نے عادل عرف گولی سے 8ہزار روپے ادھار لے رکھے تھے جس کا اس نے وقوعے کے روز ہی ادا کر نے کا وعدہ کر رکھا تھا مگر وہ رقم واپس نہ کر سکا جس پر عادل عرف گولی نے اپنے دیگر ساتھیوں افضل ، لالہ خالد اور مستری امین کے ساتھ ملکر اسے روکا اور رقم کا تقاضا شروع کر دیا جس پر مقتول نے اس سے مزید مہلت مانگی لیکن انھوں نے مزید وقت دینے سے انکار کر تے ہوئے گالیاں دینا شروع کر دیں جس پر تلخ کلامی ہوگئی اور ملزمان نے مشتعل ہوکر رکشے کے اندر پیٹرول کی بھری بوتل نکالی اور اس پر چھڑک کر آگ لگا دی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاتھا تاہم مقتول کی موت کے بعد ایف آئی آر قتل کی مزید دفعات کا اضافہ کرلیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم حاجی افضل کو گرفتار لیا گیا ہے اور باقی ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain