تازہ تر ین

غریب نو جوانوں کو با عزت روز گار دینگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 13 کروڑ آبادی 35 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل یوتھ پروگرام بارے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت‘ تعلیم اور روزگار فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ غریب نوجوانوں کو باعزت روزگار دینگے اور غربت سے نکالنے کیلئے خصوصی توجہ دی جائیگی۔ خصوصی پورٹل بھی قائم کیا جائے گا۔ اجلاس میں چیئرمین یوتھ پروگرام عثمان ڈار‘ معاون خصوصی نعیم الحق اور پرنسپل سیکرٹری اعظم نے بھی شرکت کی علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان مستقبل میں بزنس کے حوالے سے ایک بڑی مارکیٹ بن کر ابھرے گا۔ اسلام آباد میں پہلی چائنہ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ مستقبل میں بزنس کی نئی جہت کو فروغ دیگا اور وہ دنیا بھر میں انوسمینٹ کی لحاظ سے ایک منافع بخش منصوبہ بنے گا۔اپنے خطاب میں انہوں نے پاکستان میں پہلی چائنہ ایکسپو کے انعقاد پر چینی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکسپو پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات کا ایک مظہر ہے۔اس سے قبل چین کے ذرائع ابلاغ نے پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لئے وزیراعظم عمران خان کی غربت کے خاتمے کی مہم کے تصور کو سراہاہے۔سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہم دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain