تازہ تر ین

تعلیم کے شعبہ سے نسلیں آباد ہوتی ماں کی گود کی طرح درسگاہ طلب علم کی پہچان ہے:آغا باقر ، تعلیم کو کمرشل کرکے مہنگا کردیا گیا، مغربی کلچر والے اداروں کا قبلہ درست کرنا ہو:، سعید آسی، ضیاالحق دور میں نجی سکولوں کے نظام کے ساتھ غیر ملی ایجنڈا بھی آیا:علامہ صدیق اظہر، نجی سکولوں میں کلچر کا نہیں فیسوں کا مسئلہ ہے، حکومت اپنا تعلیمی نظام دے:ضمیر آفاقی، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرا م”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان تجزیہ کار آغا باقر نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے سے نسلیں آباد بھی ہوتی ہیں اور تباہ بھی ہوتی ہیں۔ ماں کی گود کی طرح درسگاہ طالب علم کی پہچان بنتا ہے۔ حکومتی وزراءکی تنزیہ گفتگو عوام ، سوسائیٹی ،پارلیمانی حکومت کے لیے تباہ کن ہے۔ اس پر اعتراض سب کے لیے بہتر ہے۔ تحریک انصاف کو الزامات کی سیاست چھوڑ کر میچور سیاست کی طرف جانا چاہئے۔پیٹرول مہنگا ہونے کےے بعد عوام پر بجلی گرائی جارہی ہے۔ کالم کار سعید آسی نے کہا کہ جو اپنی ماں کو بیچ کے دشمن سے داد لے، ایسے وطن فروش کو مر جانا چاہئے۔انگریزی کلچر پر زیادہ زور دیا دیا جا تا ہے، تعلیم کو کمرشل کر کے تعلیم مہنگی کر دی گئی ، ہماری سوسائیٹی کی بدقسمتی ہے کہ جن اداروں کو شرح خواندگی بڑھانے میں معاون بننا چاہئے وہ مغربی کلچر کے فروغ کے معاون ہیں۔ فیسوں کے علاوہ مغرب زرہ تعلیمی اداروں کی پکڑ کی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ سندھ کی طرح ان تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن پورے ملک میں کینسل ہونی چاہئے۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں اصلاح پر توجہ دینی چاہئے۔پاکستان کلچر کی بنیاد پر قائم ہوا تھا۔ڈی جی نیب کی جانب سے انکوائری کو میڈیا پر افشا کرنا اور ملزم کو مجرم بنانا ،قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ عمران خان کے چین سے واپسی پر بیان کے مطابق کرپشن کے خلاف چین جیسا ایجنڈا جمہوریت کا طریقہ نہیں۔ یہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہورہا ہے۔حکومت کو چاہئے کہ ہائیڈرل پاور کے چھوٹے منصوبے شروع کرے۔ تجزیہ کارعلامہ صدیق اظہر نے کہا کہ پوری دنیا میں مقامی زبان میں تعلیم دی جاتی ہے ۔ ضیا الحق کے دور میں پرائیویٹ سکولوں کا نظام آیا اور غیر ملکی ایجنڈے پر اداروے سے ہماری اولاد کو ہمارے کلچر، تاریخ ، زبان اور تہذیب سے کاٹ رہے ہیں۔ عمران خان پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم کا وعدہ پورا کریں۔ پاکستان میں ایچیسن کالج نے ایک دانشور پیدا نہیں کیا۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری اور دیگر حکومتی لوگوں کا رویہ انکے اپنے لیے کل مسئلہ بنے گا کیونکہ پاکستان میں آئین کا محفوظ ہونا خام خیالی ہے۔ دانستہ طور پر تحریک انصاف میں شامل کچھ لوگوں اور نیب کے لوگوں کی وجہ سے پاکستان کا جمہوری نظام خطرے میں ہے۔ پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں اوور سیز پاکستانیوں کو لانے کی بجائے ملک میں موجود ٹیلنٹ کو روزگار دیا جائے۔ حکومت نے دوسری مرتبہ بجلی کی قیمتیں بڑھائی ہیں ، پاکستان کی معاشی حالت بہت خراب ہے۔ سعودی عرب اور چین سے امداد نظر نہیں آرہی۔ آئی پی پیز نے عوام کا خون چوسنے کا آغاز کیا، حکومت انکے ساتھ بجلی کی قیمتیں طے کرنے سے قاصر ہے۔ کالم نگار ضمیر آفاقی کا کہنا تھا کہ ہر بچے کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔ پرائیویٹ سکولز ملک کے آدھے سے زائد بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔ کلچر زمین کا نہیں طاقت کا ہوتا ہے۔پرائیویٹ سکولوں میں کلچر کا نہیں فیسوں کا مسئلہ ہے۔ 56اداروں کو معطل کر کے ایک ہفتے میں سیل کیا جائے گا جہاں 30ہزار سے زائد بچے ہیں۔حکومت اپنا نظام تعلیم اب تک نہیں دے سکی، یکساں نظام تعلیم یہاں ممکن نہیں ہے۔ انصاف کے نظام میں الزام لگانے والوں کو بھی جیل میں ہونا چاہئے۔ اوور سیز پاکستانیوں سے پہلے ہمارے ملک میں موجود ٹیلنٹ کو موقع ملنا چاہئے۔حکومت کے پاس کوئی پیسا نہیں ہے۔ انکے اختیار میں بجلی اور پیٹرول ہے اسی کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں۔ حکومت خدا کا خوف کرے ، مہنگائی کے خلاف عوام کے ردعمل سے ڈرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain