تازہ تر ین

نثار نے ن لیگ سے رابطوں بارے دل کی بات کہہ دی

اسلام آباد(آئی این پی) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے ساتھ برف پگھلنے کی باتوں پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کون سی برف؟میرا نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہی معاملات پر کوئی پیش رفت ہوئی ہے،میرا ان سے کوئی لین دین نہیں ، میں نے ان سے کہا تھا کہ جی ٹی روڈ والا راستہ اختیار نہ کریں لیکن انہوں نے میری نہ مانی ،اگر نواز شریف اس وقت میری بات مان لیتے تو آج بھی انہی کی حکومت ہوتی۔ یہ باتیں سابق وفاقی وزیر داخلہ نے سینئر صحافی عارف نظامی کے ساتھ ایک ملاقات میں کیں جو آرمی ہاﺅس راولپنڈی میں آرمی چیف کے صاحبزادے کی شادی کے موقع پر ہوئی ۔ عارف نظامی نے ملاقات میں ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتایا کہ تقریب میں سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ چوہدری نثار اور اعتزاز احسن بڑی دیر تک اکھٹے بیٹھ کر باتیں کرتے رہے۔وہاں جہانگیر ترین اور شیخ رشید بھی تھے اور میں بھی اسی صوفے پر موجود تھا تو ہماری بہت اچھی گپ شپ ہوئی ۔میں نے چوہدری نثار سے پوچھا کہ آپ کے اور نواز شریف کے درمیان کچھ برف پگھلی توانہوں نے حیرانی سے جواب دیا کہ کون سی برف؟میرا نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی اس معاملے میں کوئی پیش رفت ہوئی ہے،میرا ان سے کوئی لین دین نہیں ہے،چوہدری نثارکا مزید کہنا تھا کہ میں نے نواز شریف کو کہا تھا کہ آپ جی ٹی روڈ والا راستہ اختیار نہ کریں۔یہ آپ کے لیے گھاٹے کا سودا ہے لیکن نواز شریف نے میری ایک نہ مانی بلکہ مجھ پر شبہ کیا۔اور یہ سوچا گیا کہ شاید میں یہ بات کسی کی ایما پر کر رہا ہوں۔چوہدری نثار نے کہا کہ اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔اگر نواز شریف اس وقت میری بات مان لیتے تو آج بھی نواز شریف کی حکومت ہوتی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain