تازہ تر ین

پہلے ہی 4صوبے سنبھالے نہیں جاتے ،ہمیں کشمیر نہیں چاہیے ،لالہ کے بیان ،گفتگو نے سب کو ہلا کے رکھ دیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل اونڈر شاہد خان آفریدی کئی مرتبہ کشمیر سے متعلق بیان دینے پر شہ سرخیوں میں رہے ہیں مگر اب انہوں نے ایسا بیان دیدیا ہے کہ پاکستانی بھی برہم ہو گئے ہیں۔ ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پاکستان کو کشمیر نہیں چاہئے، پاکستان سے پہلے ہی چار صوبے نہیں سنبھل رہے جبکہ بھارت کو بھی کشمیر مت دو بلکہ اسے آزاد ملک بنا دو تاکہ کم از کم انسانیت تو زندہ رہے گی اور جو لوگ وہاں مر رہے ہیں یہ سلسلہ تو رکے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کشمیر نہیں چاہئے، پاکستان سے تو یہ چار صوبے نہیں سنبھل رہے، کشمیر کو ایک آزاد ملک بنا دو کیونکہ انسانیت بڑی چیز ہے، وہاں جو لوگ مر رہے ہیں، بڑی تکلیف ہوتی ہے، دنیا میں کہیں بھی کسی بھی مذہب کا کوئی شخص مرے تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کے اس بیان پر بھارتی میڈیا خوب اچھل کود کر رہا ہے اور سابق پاکستانی آل راونڈر کے اس بیان کو بھارتی ٹی وی چینل اور نیوز ویب سائٹ پر بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اپنے قومی ہیرو کی جانب سے اس غیر ذمہ دارانہ بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں، بھارتی میڈیا میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے وضاحتی بیان میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں، انھیں ان کا حق ضرور ملنا چاہیے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ان کا حق ملنا چاہیے، بھارتی میڈیا میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے، میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت پر خوش ہوتے ہیں، انہیں اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے، کشمیر میں انسانیت زندہ رہنی چاہیے، وہاں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain