تازہ تر ین

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی 2 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ جاری

لاہور (ویب ڈیسک )پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی 2 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے، جس کا اختتام شام 4 بجے ہوگا۔ ان نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آمنے سامنے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے سعود مجید کا تحریک انصاف کے ولید اقبال سے مقابلہ ہوگا جبکہ خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی سیمی ایزدی اور ن لیگ کی سائرہ افضل کے درمیان مقابلہ ہوگا۔یہ دونوں نشستیں مسلم لیگ (ن) کے ہارون اختر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ہارون اختر اور سینیٹر سعدیہ عباسی کو ناابل قرار دیا تھا۔انتخاب کے دوران پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں 369 اراکین حق رائے دہی استعمال کریں گے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے تاحال حلف نہیں اٹھایا اس لیے وہ ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی 180 نشستیں ہیں جبکہ مسلم لیگ (ق) کی 10، پیپلز پارٹی کی 7، مسلم لیگ (ن) کی 167 ، 4 آزاد اراکین اور راہ حق پارٹی کی ایک نشست ہے تحریک انصاف کو ق لیگ کے 10 ارکان کی حمایت حاصل ہونے پر حکمران اتحاد کے ووٹوں کی تعداد 190 بن جاتی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کو پیپلزپارٹی کے 7 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔پیپلز پارٹی کے ووٹ ملا کر (ن) لیگ کے ووٹوں کی تعداد 174 ہوجاتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain