تازہ تر ین

پی بی 26 کوئٹہ میں کامیاب امیدوار کی افغان شہریت کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 26 کوئٹہ کا الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔پی بی 26 کوئٹہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم کامیاب امیدوار احمد علی کرد کی افغان شہریت کی بنا پر نااہلی کے باعث دیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے سندھ سے ممبر عبدالغفار سومرو نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ رپورٹ کے مطابق احمد علی کرد افغان شہری ہیں۔ ممبر پنجاب نے کہا کہ قانون میں ایسی کوئی گنجائش موجود نہیں کہ جیتنے والے امیدوار کی نااہلی کی صورت میں رنر اپ کو کامیاب قرار دیا جائے اس لیے پی بی 26 کوئٹہ میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔خیال رہے کہ احمد علی کرد نے 2018 کے عام انتخابات میں کوئٹہ کے حلقہ پی بی 26 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور کامیاب قرار پائے تھے۔ احمد علی کرد کی الیکشن میں کامیابی کے بعد انکشاف ہوا کہ وہ افغان شہری ہیں اور ان کا شناختی کارڈ بھی نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain