تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ جب کہ حکومت کے 100 روزہ پلان پر وفاقی وزرارتوں کے مقرر اہداف پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کابینہ کی خصوصی کمیٹیوں اور ٹاسک فورسز کے سربراہ نے اپنی کارکردگی پر بریفنگ دی۔وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی اور آذز بائیجان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور مختلف ملکوں کے ساتھ ایم او یوز کی منظوری بھی دی گئی۔وفاقی کابینہ نے پولیس افسرطاہر خان داوڑ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے وزیرمملکت داخلہ کو طاہر داوڑ کے قتل کی فوری تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے متعلق چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر بھی مشاورت کی گئی اور وزیراعظم نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو چیئرمین سینیٹ سے فوری رابطے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے سیاسی امور اور مسائل افہام و تفہیم سے حل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو وزراءکی تضحیک کا حق نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور ڈویڑنز کو 100 روزہ پلان پرحتمی رپورٹ آئندہ ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم 29 نومبر کو 100 روزہ پلان کے اہداف کی تکمیل پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain