تازہ تر ین

جمال خاشقجی قتل کیس، سعودی عرب نے کتنے لوگوں کے سر قلم کرنے کی تیاری کرلی ؟ ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا ہکا بکا رہ گئی

ریاض (ویب ڈیسک) ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 11 افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے جبکہ 5 افراد کے سر قلم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ضرور پڑھیں: کیا واقعی طاہر خان داوڑ کو تحریک طالبان نے قتل کیا؟ میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد طالبان بھی میدان میں کود پڑے، ایسا اعلان کردیا کہ ہرپاکستانی دنگ رہ جائےغیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 5 افراد کے سر قلم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ ان پانچوں افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے جمال خاشقجی کے قتل کے احکامات جاری کیے اور ان کی سعودی قونصل خانے میں موت کی نگرانی بھی کرتے رہے۔پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ 29 ستمبر کو قتل کی واردات پیش آئی جس سے قبل قونصل خانے کے کیمرے بند کردیے گئے تھے۔ قتل کے بعد جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے کرکے اسے قونصل خانے سے باہر منتقل کیا گیا۔پراسیکیوٹر کے مطابق ایک سابق مشیر نے جمال خاشقجی کے قتل میں اہم کردار ادا کیا۔ ملزم نے پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کی نفی کردی ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے کسی بھی ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق ترکی کی جانب سے صحافی کے قتل سے متعلق اہم معلومات اور ریکارڈنگ کا انتظار ہے۔ خاشقجی کی لاش کو ٹھکانے والے مقامی سہولت کار کا خاکہ بنالیا گیا ہے جو بہت جلد ترک حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔ ’ ہم کسی افواہ پر تبصرہ نہیں کریں گے اور نہ ہی ترک میڈیا میں لیک ہونے والی معلومات پر بات کریں گے‘۔پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جس ٹیم کو جمال خاشقجی کو سعودی عرب واپس لانے کی ذمہ داری دی گئی تھی ، اس ٹیم کے سربراہ نے اپنے طور پر خاشقجی کے قتل کا منصوبہ بنایا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain