تازہ تر ین

‘تنوشری نے ریسلر کے ذریعے حملہ کروایا، تاکہ ڈانس نہ کرسکوں‘

ممبئی (ویب ڈیسک)رواں ماہ 12 نومبر کو خبر سامنے آئی تھی کہ بولی وڈ کی اسکینڈل کوئین راکھی ساونت کو ریسلنگ رنگ میں مقابلہ کرنے کے بجائے ڈانس کرنے پر ایک غیر ملکی خاتون نے بری طرح پیٹا۔غیر ملکی خاتون نے راکھی ساونت کو اس وقت اٹھا کر زمین پر پٹخا، جب کہ اداکارہ ریسلنگ رنگ میں ریسلر سے ڈانس کا مقابلہ کرنے کے لیے اتریں۔راکھی ساونت نے غیر ملکی ریسلر خاتون سے اس وقت ڈانس کا مقابلہ کرنا چاہا، جب ریسلر خاتون نے اپنی حریف کو شکست دینے کے بعد اعلان کیا کہ کیا کوئی عورت ان سے لڑنا چاہے گی۔ریسلر کے اعلان کے بعد راکھی ساونت ریسلنگ رنگ میں آئیں اور خاتون کو بولا کہ ریسلر تو نہیں تاہم وہ ڈانس کا مقابلہ کرنا چاہیں گی۔سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکھی ساونت ریسلنگ رنگ میں ریسلر کے سامنے ڈانس کر رہی ہیں، تاہم ویڈیو میں ریلسر خاتون کو بھی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تاہم بعد ازاں راکھی ساونت ریسلر خاتون کو چڑاتی نظر ا?ئیں، جس پر غیر ملکی ریلسر نے انہیں اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا اور انہیں کمر میں شدید چوٹ لگی، جس وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اب اگرچہ راکھی ساونت کی طبیعت بہتر ہے اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے، تاہم انہوں نے ٹھیک ہوتے ہی اداکارہ تنوشری دتہ پر الزامات لگانا شروع کردیے۔اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ غیر ملکی ریسلر’ربل‘ نے انہیں تنوشری دتہ کے کہنے پر اٹھا کر زمین پر پٹخا، تاکہ میں پھر کبھی ڈانس نہیں پاو¿ں۔راکھی ساونت نے ہندوستان کارڈ کھیلتے ہوئے بھارتی عوام کو اپیل کی کہ وہ ان کا ساتھ دیں اور برطانوی ریسلر کے خلاف آواز اٹھائیں۔علاوہ ازیں انہوں نے پنجابی نشریاتی ادارے ’پی ٹی سی پنجابی‘ کو انٹرویو میں بھی بتایا کہ غیر ملکی ریسلر ربل کو تنوشری دتہ نے انہیں مارنے کے لیے پیسے دیے۔راکھی ساونت نے دعویٰ کیا کہ انہیں تین ڈانس شوز میں شرکت کرنا تھی، تاہم انہیں کمر میں سخت درد ہے، جس وجہ سے وہ کھڑی بھی نہیں ہوسکتیں۔تاہم دوسری جانب راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر دیگر ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں انہیں بہتر صحت میں دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے ہسپتال سے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں تین افراد ان کے کمرے میں آتے ہیں، جن میں سے ایک شخص کو کچھ منتر اور دعائیں پڑھتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منتر اور دعاو¿ں کے بعد راکھی ساونت کھڑی ہونے کے قابل ہوجاتی ہیں۔راکھی ساونت نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ انتہائی خوش دکھائی دیں اور انہوں نے نو بیاہتہ جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو شادی کی مبارک باد دی۔انہوں نے دوران علاج ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں بھارتی ریسلر گریٹ کھلی کو ان کی عیادت کرتےہوئے دکھایا گیا تھا۔خیال رہے کہ تنوشری دتہ اور راکھی ساونت پر پہلے ہی سرد جنگ جاری ہے۔کچھ دن قبل راکھی ساونت نے تنوشری دتہ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ لیزبین ہیں۔راکھی ساونت نے الزام عائد کیا تھا کہ تنوشری دتہ نے ان کا 12 سال قبل ریپ کیا تھا۔ان دونوں میں سرد جنگ اس وقت شروع ہوئی جب کہ تنوشری دتہ نے 26 ستمبر کو اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔راکھی ساونت نے نانا پاٹیکر کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ تنوشری دتہ جھوٹ بول رہی ہیں اور وہ جس دن کا ذکر کر رہی ہیں اس دن خود تنوشری دتہ نشے میں تھیں۔ایک دوسرے پر الزامات اور سرد جنگ کے باعث دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف ہرجانے کے دعوے بھی دائر کر رکھے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain