تازہ تر ین

جناح ہوتے تو خالصتان بھی ہوتا،سکھوں کا پچھتاوا

نیویارک(خصوصی رپورٹ)خالصتان انٹرنیشل افیئرز سنٹر نارتھ امریکہ کے سربراہ ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے کہا ہے کہ اگر سکھوں کے پاس قائداعظم محمد علی جناح جیسا ایک لیڈر بھی ہوتا تو آج پاکستان کی طرح خالصتان بھی دنیا کے نقشے پر موجود ہوتا، پاکستانی خوش قسمت ہیں کہ انہیں جناح جیسا باکردار اور جرات مند لیڈر ملا، دنیا بھر کے سکھ چاہتے ہیں کہ پاکستان مزید مضبوط ہو، ہماری بہت سی امیدیں پاکستان سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا اگر پاکستان کی حکومت کشمیر کی طرح خالصتان کی آزادی کو بھی اپنی پالیسی کا حصہ بنا لے تو 30 ملین سکھ پاکستان کا یہ احسان کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔مودی حکومت جس طرح مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے ، ایک وقت آئے گا کہ کشمیری اور سکھ بھارتی تسلط سے آزاد ہوں گے ، ہم مل کر پاکستان کی مضبوطی کیلئے کام کریں گے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain