تازہ تر ین

ہاکی ورلڈ کپ کی تیاری ، توقیر نے ٹیم کو فتح کا نسحہ بتا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ توقیر ڈار نے ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کو فتح کا نسخہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔چیف کوچ توقیر احمد ڈار نے اپنے انٹرویو میںکہا کہ ورلڈ کپ کے دوران میچز کی صورت حال کے مطابق حکمت عملی اپنا کر نتائج اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔ میگا ایونٹ میں ہمارا پول سخت ہے تاہم امید ہے کھلاڑی عوامی توقعات پر پورا اترینگے ۔محمد عرفان اور راشد محمود کو باہر کے لوگ لاکھوں روپے معاوضوں کے عوض اپنی لیگز کا حصہ بناتے ہیں، یہی صورت حال ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں کی بھی ہے، غور کرنے کی بات یہ ہے کہ سالہا سال سے ہاکی کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھی کیا کوچنگ کی ضرورت ہے؟ سچ پوچھیں تو یہ ہمارے دور کے پلیئرز سے زیادہ اچھے کھلاڑی ہیں، ان کھلاڑیوں کو بس اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔توقیرڈار کا کہنا تھا کہ ماضی میں کوچز کھلاڑیوں کے ساتھ سخت گیر ہیڈماسٹر کی طرح سلوک کرتے تھے، ٹیم مینجر حسن سردار کے بعد میں نے پلیئرز کے ساتھ چھوٹے بھائیوں اور بیٹوں جیسا رویہ اپنا کر ان کا کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔ایک سوال پر قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ نے کہا کہ گو ورلڈ کپ کے دوران ہمارا پول خاصا سخت ہے تاہم پرامید ہوں کہ عالمی کپ کے دوران کھلاڑی عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain