تازہ تر ین

ورلڈٹی20،سٹیفنی پروٹیزبلے بازوں کےلئے قہربن گئیں

سینٹ لوسیا (اے پی پی) سٹیفنی ٹیلر کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے بارہویں میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 31 رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کرلی۔ کپتان سٹیفنی ٹیلر نے انتہائی شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر ٹیم کو فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس شاندار کارکردگی پر ٹیلر کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 108 رنز ہدف کے تعاقب میں 18.4 اوورز میں 76 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی باﺅلرز کی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث جنوبی افریقہ کی 9 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ ایک اور میچ میں سری لنکن ٹیم نے بنگلہ دیشی ٹیم کو 25 رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا۔ شاشیکالا سری وردھنے کو آل راﺅنڈ کارکردگی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا کر جنوبی افریقہ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 108 رنز کا ہدف دیا۔ کیسیا اے نائٹ 32، مکلین 28 اور ڈوٹن 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے شبنم اسماعیل نے 3 اور ڈینی وان نیکرک نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کی کپتان سٹیفنی ٹیلر کی تباہ کن باﺅلنگ کے بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 18.4 اوورز میں صرف 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سٹیفنی ٹیلر کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے جنوبی افریکن ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی، پوری ٹیم میں سے صرف دو کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کر سکیں، کاپ نے 26 اور لی نے 24 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے سٹیفنی ٹیلر نے 4، ڈوٹن، کونل اور شکیرا نے ایک، ایک وکٹ لی۔ سٹیفنی ٹیلر کو شاندار باﺅلنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اسی روز کھیلے گئے گروپ اے کے ایک میچ میں سری لنکن ویمن نے بنگلہ دیشی ٹیم کو 25 رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ یہ سری لنکن ٹیم کی تین میچوں میں پہلی کامیابی ہے ۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 97 رنز بنائے، سری وردھنے 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں، بنگلہ دیش کی جہان آرا عالم نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 72 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ سلطانہ نے 20 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی آٹھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ سری وردھنے نے بیٹنگ کے بعد باﺅلنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک کوئی میچ جیتنے میں کامیابی نہیں ہوسکی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain