تازہ تر ین

ایس پی طاہر داوڑ قتل کیس میںبیرونی قو تیں ملوث ہیں:جنرل (ر) امجد شعیب قطری خط کے انکار سے نواز شریف کو قانونی طور پر نقصان نہیں ہو گا :کا مران مرتضیٰ وزیراعلیٰ شکایت سیل کا 80فیصد رسپانس مثبت آرہا ہے: شاہد قادر نیوز ایٹ 7میں گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ جب ملک میں حالات سازگار ہو جاتے ہیں تو چیکنگ سسٹم کم کر دیا جاتا ہے جس کافائدہ دہشت گرد اٹھاتے ہیں۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بھی المیہ ہے اسلام آباد میں بیشتر کیمرے ہی خراب ہیں۔ایس پی محسن داوڑ قتل کیس میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں البتہ اندر سے کوئی سہولت کار بھی ہو گا۔جس دن ایس پی اغوا ہوئے اس کے اگلے روز بھارتی اخباروں نے کہا پاکستانی انٹیلی جنس نے اغوا کیا ہے۔ملکی ایجنسیوں پر الزام ڈیزائنڈ ہے یہ سب راءکی کارستانی ہے۔اس میں شک نہیں افغان حکومت یا انٹیلی جنس اس گتھی کو سلجھانے میں کوئی مدد نہیں کرے گی لیکن پاکستانی انٹیلی جنس اس گتھی کو سلجھا لے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل کے ڈائریکٹر شاہد قادر نے کہا کہ عثمان بزدار نے میٹنگ میں کہا کہ جو لوگ آپ کے پاس شکایت لے کر آتے ہیں ان کی عزت اور خدمت ایسے کرنی ہے جیسے وہ میرے مہمان ہیں۔ جو شکایاتیں آتی ہیں ہم ان کو فالو کرتے ہیں اور رپورٹ آگے بھیجتے ہیں۔وزیراعلیٰ شکایت سیل کا80فیصد رسپانس مثبت آ رہا ہے جس کی و جہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ کا خدمت کا جذبہ ہے۔ پٹواری سسٹم کو بہتر کرنے کی کوشش جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان ایماندار اور محنتی شخص ہیں۔ماہر قانون کامران مرتضیٰ نے کہا کہ قطری خط کے انکار سے نواز شریف کو قانونی طور پر نقصان نہیں ہو گا۔ملزم ایک سے زیادہ باتیں کر کے معاملے کو الجھانے کی کوشش کرتا ہے۔ اگر ملزم سوال کو غیر متعلقہ کہے تو ملزم کو غیر متعلقہ سوالات کا جواب دینے پرمجبور نہیں کیا جا سکتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain