تازہ تر ین

فواد چودھری کا چیئر مین سینٹ بارے چونکا دینے والا بیان ‘

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ چیئر مین سینٹ توازن نہیں لاسکتے تو پھر حکومت کوسوچنا ڑے گا تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مشاہد اللہ نے وزیر اعظم اور میری تذلیل کی لیکن چیئرمین سینٹ نے اس پر تو معافی مانگنے کا نہیں کہا ، اگر چیئرمین سینٹ توازن نہیں لاسکتے تو پھر حکومت کو سوچنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں 100دن کے ایجنڈے پر غور کیاگیاہے ، وزیر اعظم عمران خان 29نومبر کو سوروزہ پلان پر قوم کو آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سو دن میں جتنا کام کیا گیاہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ وزیر اعظم عمران خان کو بیرون ملک قید پاکستانیوں پر بڑی تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لانیکی پوری کوشش کرے گی۔ فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کے اربوں روپے کہاں گئے ، اس کا حساب فضل الرحمان ، نوازشریف اور زرداری سے لینا ضروری ہے ، یہ درباروں کی زمین بھی بیچ کرکھاگئے ہیں ۔ اد چوہدری نے کہا کہ مشاہد اللہ خان نے جس طرح سے وزیراعظم اور میرے حوالے سے بری زبان استعمال کی اس پر تو معافی نہیں ہونی چاہیے لیکن اگر ہم غریب عوام کے پیسے کے بارے میں بات کریں تو ہمیں معافی کا کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی رولنگ پر کابینہ مطمئن نہیں ہے، پوری کابینہ نے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا ہمیں اس بات پر معافی مانگ لینی چاہیے کہ عوام کا پیسا کہاں گیا، یہ پوچھنا واقعی معافی مانگنے کے لائق ہے کہ عوام کا پیسا کیسے خرچ ہوا؟ وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو وزرائ کی تضحیک کا حق نہیں، ہم عوام کے حق کی بات کریں تو معافی کا مطالبہ کیا جاتا ہے، یہ لوگ بابا فرید شکر گنج کی زمین بھی بیچ کر کھا گئے، پارلیمنٹ میں کچھ لوگ ہیں جب یہ باتیں کی جائیں تو ان کا مزاج خراب ہو جاتا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ میں منتخب ہو کر آیا ہوں اور مجھے لاکھوں لوگوں نے ووٹ دیے ہیں جب کہ چیئرمین سینیٹ اس طرح منتخب ہو کر نہیں آئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر چیئرمین سینیٹ ایوان میں توازن نہیں لا سکتے تو پھر حکومت کو بھی سوچنا پڑے گا کہ ہماری اس سلسلے میں کیا حکمت عملی ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain