تازہ تر ین

لیگی رہنماءنے 500کنال زمین جعلی معاہدہ کر کے میگا کرپشن کر ڈالی

لاہور(میاں افضل سے) آفیسرز ایگزیکٹو ہاو¿سنگ سوسائٹی ( بادامی باغ) کے سابق صدر رانا مبشر اور موجودہ مسلم لیگ ن کے ایم این اے محکمہ انٹی کرپن کی حراست میں، سابق جنرل سیکرٹری فاروق سلیم نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے سوسائٹی کی 5سو کنال زائد اراضی ایک جعلی ایگریمنٹ کے ذریعے سحر ایسوسی ایٹس کو دیدی،25جنوری2010کو یہ ایگریمنٹ کیاگیا، سحر ایسوسی ایٹس اس مد میں سوسائٹی کو ڈویلپمنٹ کرکے دے گئی، سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ نہ ہوئی اور 500کنال پر چھوٹے پلاٹ بناکرمجموعی طور پر 2سے 3 ارب کی کرپشن کرلی گئی، اس مافیانے باغ ارم ہاو¿سنگ سکیم کی زمین خیابان میں شامل کرکے پلاٹ بناکر فروخت کردیئے گئے ، جبکہ ایل ڈی اے سے این او سی نہ لیا گیا اور نہ ہی محکمہ کوآپریٹوسے اسکا این او سی حاصل کیا گیا، ایل ڈی اے کے قوانین کے مطابق مجموعی رقبے کا پانچ فیصد کمرشل پلاٹوں کیلئے مخصوص ہوتا ہے ، اس طرح 1300کنال پر کمرشل پلاٹوں کا رقبہ 65کنال بنتا ہے، جبکہ نام نہاد معاہدے کے مطابق ڈویلپرز نے سوسائٹی کو صرف 5کنال کے کمرشل پلاٹ دیئے ، اس طرح 60کنال کے کمرشل پلاٹ ہڑپ کرلئے گئے جس کی مجموعی طور پر مالیت 90کروڑ سے زیادہ بنتی ہے، حیران کن یہ بات بھی ہے کہ ایل ڈی اے کے پاس رہن شدہ پلاٹوں کو بھی فروخت کردیاگیا، جس کی مالیت تقریب ایک ارب روپے کے قریب بنتی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ تین دن پہلے محکمہ انٹی کرپشن لاہور ریجن کے ڈائریکٹر اصغر جوئیہ کی ہدایات پر سی او آغا محمود نے سابق جنرل سیکرٹری فاروق حلیم کو گرفتار کرلیاتھا جبکہ اس میگا کرپشن سکینڈل میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا مبشر بھی شامل ہیں، ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا مبشر نے 25جنوری2010کو جب معاہدہ کیا تو مینجمنٹ کمیٹی کے بعض افراد کے دستخط خود کروالئے ، چند ایک نے دستخط کرنے سے انکار کیا تو ان کے بھی جعلی دستخط کرلئے گئے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگی ایم این اے رانا مبشر نے 2013میں نیب نے اس فراڈ کی انکوائری شروع کی تو سیاسی دباو¿ ڈالتے ہوئے اس انکوائری کو سرد خانے میں ڈال دیاگیا، جس پر آج تک احتساب و بیورو نیب نے انکوائری نہیں کی، محکمہ انٹی کرپشن لاہور ریجن کے ڈائریکٹر اصغر جوئیہ نے خبریں کو بتایا کہ یہ ایک بڑا فراڈ ہے اس کی تفتیش کررہے ہیں،اس میں جو ملوث ہوگا معاف نہیں کیا جائیگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain