تازہ تر ین

پاکستان کے پہلے نا بینا سول جج نے تربیتی ڈیوٹی شروع کر دی ،سلیم یوسف ملک کی عدلیہ میں بہترین اضافہ ثابت ہوں گے، سینئر وکلائ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) :پاکستان کی عدلیہ کی تاریخ کے پہلے قوت بینائی سے محروم سول جج سلیم یوسف نے جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں تعیناتی کے ساتھ تربیتی ڈیوٹی شروع کر دی ہے۔انہوں نے ساتھی سینئر جج کی عدالت میں ان کی سرپرستی میں دن بھرمختلف مقدمات سنے۔انہیں پاکستان کے پہلے سول جج ہو نے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے ان کا تعلق لاہور سے ہے۔راولپنڈی کے وکلاء نے ان کی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے سول جج سلیم یوسف نے قانون کی ڈگری میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ سول جج کے لئے امتحان میں بھی نمایاں رہے۔سول جج سلیم یوسف آئندہ ماہ آزاد حیثیت سے سول عدالت میں مقدمات کی سماعت شروع کریں گے موجودہ کیسوں کی سماعت عملی تربیت کا حصہ ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain