تازہ تر ین

یاسر شاہ 82سال پرانا ریکارڈ توڑنے کے انتہائی قریب

ابوظہبی(ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا اختتام ہو چکا ہے جس میں پاکستان نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی لیکن پاکستان کے پچھلے کئی میچز سے ٹاپ سپنر یاسر شاہ کی پرفارمنس ویسی نہیں رہی جیسا انہوں نے اس سے پہلے متحدہ عرب امارات کی پچز پر پرفارم کیا۔یاسر شاہ اب تک ٹیسٹ میچز میں 30 ٹیسٹ میچز کھیل کر 173 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور ان کی وکٹیں حاصل کرنے کی اوسط 29.80 ہے۔یاسر شاہ اب تک 3 مین آف دی میچز جبکہ 4 مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔اب پاکستان کے بہترین لیگ سپنر کو ایک اور ریکارڈ توڑنے کا چیلنج درپیش ہے جس کے لئے ان کے پاس 5 میچز باقی ہیں جس میں یاسر شاہ کو 27 وکٹیں درکار ہیں۔اگر یاسر شاہ اپنے اگلے 5 ٹیسٹ میچز میں 27 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالیں گے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ کے پاس ہے جنہوں نے1936ئ میں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔اگلے پانچ ٹیسٹ میچز میں یاسر شاہ نے تین ٹیسٹ میچز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے ہیں جب کہ اس کے بعد تین ٹیسٹ میچز جنوبی افریقہ کے خلاف دسمبر اور جنوری میں کھیلے جائیں گے۔32سالہ یاسر شاہ اگر پانچ ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ سر انجام نہیں دے پاتے تو چھ ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کی صورت میں بھی وہ یہ 82 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیں گے۔یاد رہے کہ اب تک پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ جب کہ دوسرے نمبر پر بھارت کے آف سپنر روی چندرن ایشون ہیں جنہوں نے 37 میچز میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain