تازہ تر ین

چیف جسٹس سے حسین نقوی کی تلخ کلامی، بورڈ چھوڑکر یونین چلائیں، چیف جسٹس، میں کیوں جاو¿ں ،حسین نقوی کا جواب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب ہیلتھ کمیشن سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کی۔ سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے طلب کرنے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد پیش ہوئیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے یاسمین راشد سے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں آپ سے بہت ا±میدیں تھیں لیکن آپ نے کس طرح کے لوگوں کو بورڈ کا رکن بنادیا ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے بورڈ آف کمشنر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن تحلیل کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں نیا بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ حسین نقوی کہاں ہیں؟ جن کی وجہ سے جسٹس (ر) عامر رضا نے استعفیٰ دیا۔حسین نقوی عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ میں اسلامیہ کالج یونین کا سیکریٹری رہا ہوں۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پھر آپ بورڈ چھوڑیں اور جا کر یونین چلائیں۔ چیف جسٹس کے ریمارکس پر حسین نقوی نے کہا کہ میں کیوں جاو¿ں، مجھے منتخب کیا گیا ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بورڈ کو ہم نے ختم کردیا ہے آپ آگے چلیں۔ دوران سماعت حسین نقوی نے اونچی آواز میں بات کی جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیے کہ آپ کی جرات کیسے ہوئی ہم آپ کو توہین عدالت کا نوٹس دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain