تازہ تر ین

عمران خان کے شاہی محل پہنچنے پر گارڈ آف آنر، ولی عہد اور مسلح افواج کی ڈپٹی سپریم کمانڈدر سے ملاقات ، شیخ زید نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ، اقتصادی شراکت ، تجارت ، سرمایہ کاری پر اتفاق

ابوظہبی، دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وفد کے ہمراہ ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے،ولی عہد شیخ محمد زید بن سلطان النہیان نے شاہی محل پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ، وزیرخزانہ ، وزیر پٹرولیم، وزیر پاور ڈویژن اور مشیر تجارت بھی ہیں۔متحدہ عرب امارات میں پہلے سے موجود وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ولی عہد شیخ محمد زید بن سلطان النہیان نے شاہی محل پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، یو اے ای مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈربھی استقبال کے لیے موجود تھے۔ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پیٹرولیم غلام سرور، توانائی کے وزیر اور مشیر تجارت سمیت سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر بھی شریک تھے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے صدارتی محل میں آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ وزیراعظم اس سے قبل ایک روزہ دورہ پر ابوظہبی پہنچے تو متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زائد بن سلطان النیہان نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ بعد ازاں دونوں رہنماﺅں نے اپنے اپنے وفود کا تعارف کرایا۔ وزیر اعظم عمران خان نائب صدر اور وزیر اعظم متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔ نجی ٹیو ی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یو اے ای کے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور عرب امارات کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کی ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے وفود کی سطح پر مذاکرات شروع ہوگئے۔ وفاقی وزراءپر مشتمل وفد اور عسکری قیادت بھی مذاکرات میں شامل ہوئی وزیراعظم کے دورہ یو اے ای مکمل ہونے کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری کے درمیان حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے کا فیصلہ، یو اے ای وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کے نتائج پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو اقتصادی پارٹنر شپ میں بدلنے پر اتفاق ہوا۔ وزیراعظم او ریو اے ای ولی عہد میں دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر بات چیر ہوئی۔ دونوں ملکوں کی قیادت نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا دونوں ممالک میں تاریخی تعلقات کیلئے فوری اقدامات شروع کرنے کافیصلہ ہوا۔ وزیراعظم کا دورہ یو اے ای۔دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت،توانائی،زراعت ،انفراسٹرکچر مشترکہ وزرائے خارجہ کمیشن میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزرائے خارجہ کمیشن کا اجلاس فروری2019میں دبئی میں ہو گا۔پاکستان اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کمیشن کی مشترکہ صدارت کریں گے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں کو فوری مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان و متحدہ عرب امارات کا دو طرفہ عسکری تعاون سمیت دفاعی پیدوار اور فوجی مشقیں بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر یو اے ای کے ولی عہد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔ولی عہد نے کہا دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں۔اعلامیے میں دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کے اقدامات پر بھی بات کی گئی۔وائٹ کالر کرائم پر قابو پانے کا معاہدہ بھی کیا گیا جبکہ ڈرگ انسانی سمگلنگ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات پر بھی اتفاق ہوا۔ یو اے ای بانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شیخ زید بن سلطان النیہان پاکستان کے سچے دوست تھے۔ وزیراعظم نے اداروں کے فروغ، اقتصادی ترقی میںیو اے ای کی کامیابیوں کو سراہا۔ سیاست کے فروغ، گورننس ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا۔ ولی عہد نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی قربانیاں اور کاوشیں قابل تعریف ہیں عمران خان نے یو اے ای قیادت کو اپنی حکمت عملی کے اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان ایکسپو 2020میں بھرپور شرکت کرے گا۔ حکومتی سطح پر کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain