تازہ تر ین

میاں منشاءپھر پھنس گئے

لاہور (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے پانی چوری کرنے اور جھوٹ بولنے پر معروف کاروباری شخصیت میاں منشا کی سیمنٹ فیکٹری کو دس کروڑ روپے جرمانہ کرتے ہوئے از خود نوٹس نمٹا دیا ہے اور جرمانہ ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی ربراہی میں دو رکنی بنچ نے کٹاس راج اورزمین سے پانی نکالنے پرسیمنٹ فیکٹریوں کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالتی حکم پررپورٹ پیش کردی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سیمنٹ فیکٹری نے ٹیوب ویل اورزمین سے پانی نکالا ۔ جس کے بعد عدالت نے عدالت نے سیمنٹ فیکٹری کوٹیوب ویل کے ذریعے پانی نکالنے سے روک دیا۔عدالت نے میاں منشا کی سیمنٹ فیکٹری کو پانی چوری کرنے اور جھوٹ بولنے پر دس کروڑ روپے جرمانہ ڈیم فنڈ میں جم کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ عدالت کی جانب سے فیکٹری کو دو کروڑ روپے غلط بیانی اور آٹھ کروڑ روپے پانی استعمال کرنے پر جرمانہ کیا گیا ہے ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیمنٹ فیکٹریوں کا پانی بند کر رہے ہیں ، سیمنٹ فیکٹری والے کہتے ہیں پانی بارش سے جمع کیا، سیمنٹ فیکٹری والے جھوٹ بولتے ہیں پانی ٹیوب لگا کر نکالا گیا ہے ، اب تک استعمال کیے گئے پانی کاجرمانہ اداکرناہوگا، سیمنٹ فیکٹری 10 کروڑروپے ڈیم فنڈزمیں جمع کرائے۔۔ عدالت کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈی جی سیمنٹ نے ٹیوب ویل اور زمین سے پانی نکالا۔ جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ڈی جی سیمنٹ والے جھوٹ بولتے ہیں۔ عدالت نے سیمنٹ فیکٹریوں کو ٹیوب ویل سے پانی نکالنے سے روک دیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اب تک ڈی جی سیمنٹ نے جو پانی استعمال کیا اس کے لیے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔عدالت نے ڈی جی سیمنٹ پر 8 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا اور ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کی ہدایت کی جبکہ عدالت کی جانب سے ڈی جی سیمنٹ کو 2 کروڑ روپے جرمانہ بھی ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔ عدالت نے پانی چوری کرنے اور جھوٹ بولنے پر میاں منشا کی فیکٹری پر دو کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا اور جرمانے کی رقم ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔یاد رہے کہ گذشتہ سماعت میں عدالت نے سیمنٹ فیکٹریوں میں استعمال ہونے والے پانی کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ ڈی سی چکوال آگاہ کریں سیمنٹ فیکٹریوں نے اتنا پانی کہاں سے حاصل کیا۔ جب کہ ساتھ ہی کٹاس راج مندرکے تالاب کوپانی سے بھرنے کا بھی حکم دیا گیا تھا۔ خیال رہے کہچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کٹاس راج مندر کے تالاب کے خشک ہونے پر ازخودنوٹس لیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود بھی کٹاس راج مندر کا دورہ کیا اور تالاب نہ بھرنے پر اظہار برہمی کیا تھا۔تاہم آج سیمنٹ فیکٹریوں کو جرمانے عائد کرنے کے بعد سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یہ کیس نمٹا دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain