تازہ تر ین

اب وہی کر ینگے جو ہمارے مفا د میں ہو گا ،وزیر اعظم ڈٹ گئے

اسلام آباد (اے این این ، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریکارڈ درست کرنے کا مشورہ دے دیا۔امریکی صدر کے پاکستان کے حوالے سے سامنے آنے والے بیان پر وزیراعظم عمران خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان متعلق ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا،لیکن اس کے باوجود ہم نے دہشت گردی کےخلاف مریکا کی جنگ میں ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 75 ہزار پاکستانیوں نے جانیں قربان کیں،کیا ٹرمپ اور کسی اور اتحادی کی اتنی قربانیوں کی مثال دے سکتے ہیں ،پاکستان نے امریکا کو زمینی اور فضائی راستے دیئے ،اس جنگ نے پاکستانیوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا،ہمارے قبائلی علاقے تباہوئے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ۔عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی معیشت کو 123 ارب ڈالرزسے زائد کا نقصان ہوا جبکہ امریکا نے صرف 20 ارب ڈالرز امداد دی،امریکا معلوم کرے 1لاکھ 40ہزار نیٹوافواج ،2لاکھ 50ہزار افغان فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود جنگ کیوں نہ جیتی، ایک ٹریلین ڈالرزخرچ کرنے کے باوجود طالبان آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔،پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے امریکا افغانستان میں ناکامیوں پر غور کرے۔ گذشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان نے امریکا کےلئے کچھ نہیں کیا اس لئے امداد بند کی۔ عمران خان نے کہاکہ ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوگئے اور کئی ملین افراد کو بے گھر ہونا پڑا ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ نے عام پاکستانی شہریوں کی زندگی پر انتہائی سخت اثرات مرتب کئے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے زمینی اور فضائی راستے فراہم کئے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ کیا مسٹر ٹرمپ کسی اور اتحادی کا نام بتا سکتے ہیں جس نے اتنی قربانیاں دی ہوں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے امریکہ کو اس بات کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہیے کہ ایک لاکھ چالیس ہزار نیٹو فوجیوں اور ڈھائی لاکھ افغان فوجیوں کی موجودگی اور مبینہ طورپر ایک ٹریلین ڈالر افغان جنگ پر خرچ کر نے کے باوجود طالبان پہلے کی نسبت آج کیوں زیادہ مضبوط ہیں ؟۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ ٹرمپ کے غلط دعوے دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ میں پاکستان کو جانی ومالی نقصان کی صورت میں لگنے والے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ امریکی صدر کو تاریخی حقائق سے آگاہی کی ضرورت ہے، پاکستان نے امریکی جنگ میں بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے لیکن اب ہم وہی کریں گے جو ہمارے اور ہمارے لوگوں کے مفاد میں بہتر ہوگا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو دیے گئے اپنے انٹرویو میںکہا تھا کہ ہم پاکستان کو سالانہ ایک 30کروڑ ڈالر سے زیادہ دیتے تھے لیکن اس نے ہمارے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain