تازہ تر ین

پی ایس ایل 4 ڈرافٹنگ: لاہورقلندرز نے ڈی ویلیئرز اور محمد حفیظ کو چن لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب اسلام آباد میں جاری ہے، جس کے دوران لاہور قلندرز نے سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز اور آل راو¿نڈر محمد حفیظ کو چن لیا۔اسلام آباد میں جاری تقریب کے دوران ایونٹ میں شامل 6 فرنچائز 633 ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے اپنی اپنی ٹیم کے لیے ناموں کا انتخاب کر رہی ہیں۔ایونٹ میں پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور چھٹی ٹیم شامل ہے جس کی فرنچائز کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔ ڈرافٹنگ میں شامل کھلاڑیوں کو پلاٹینئم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل میں کئی نامور غیر ملکی کرکٹرز پہلی مرتبہ حصہ لے رہے ہیں جن میں اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ اور نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن شامل ہیں جنہیں پلاٹینئم کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں بین کٹنگ، کریگ اورٹن، ڈینئل کرسچن، مجیب الرحمان، کیمر روچ، سولومون مائر، پال اسٹرلنگ، شمرون ہیتمیر اور مارک ووڈ شامل ہیں۔ڈرافٹنگ کے دوران پہلی باری لاہور قلندرز کی تھی، جس نے سب سے پہلے پلاٹینئم کیٹیگری میں جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کو چنا۔لاہور قلندرز نے پلاٹینئم کیٹیگری میں محمد حفیظ اور ڈائمنڈ کیٹیگری میں کارلوس بریتھ ویٹ اور کورے اینڈرسن کا انتخاب کیا۔لاہور قلندر نے گولڈ کیٹیگری میں نیپال کے سندیپ، سلور کیٹیگری میں حارث سہیل، شاہین آفریدی، آغا سلمان، سہیل اختر اور حسن خان کا انتخاب کیا جب کہ ایمرجنگ کیٹیگری میں محمد عمران اور عمیر مسعود کو منتخب کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain