تازہ تر ین

ایوانکا ٹرمپ کا ذاتی اکاﺅنٹ سے سرکاری ای میلز بھیجنے کا انکشاف

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اہم سرکاری ای میلز کی ترسیل کے لیے اپنے ذاتی ای میل اکاﺅنٹ کو استعمال کر کے امریکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے کئی سرکاری ای میلز بھیجنے کے لیے اپنا ذاتی ای میل اکاﺅنٹ استعمال کیا جو کہ امریکا کے صدارتی ریکارڈز ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ایوانکا ٹرمپ نے ای میلز ٹرمپ کابینہ کے حکام، وائٹ ہاﺅس کے مشیروں اور معاونین خصوصی کو بھیجیں اور اہم سرکاری فیصلوں سے آگاہ کیا۔ ایوانکا یہ تمام ای میلز صرف وائٹ ہاﺅس کے ای میلز اکاﺅنٹ سے بھیجنے کی مجاز تھیں۔ایوانکا ٹرمپ امریکی صدر کی صاحبزادی ہونے کے علاوہ ’ بلا معاوضہ مشیر‘ بھی ہیں تاہم یہ تمام ای میلز سرکاری ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل کی گئی تھیں۔ اس دانستہ یا نادانستہ غلطی پر امریکی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے وائٹ ہاﺅس کی ای میلز کے غیر قانونی استعمال پر حکومتی موقف جاننے کے لیے اہم حکام سے رابطہ کیا تاہم ترجمان کی جانب سے موقوف دینے سے گریز کیا گیا۔واضح رہے کہ سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پر بھی سرکاری ای میلز کے تبادلے کے لیے ذاتی ای میل اکاﺅنٹ استعمال کرنے کا الزام سامنے آیا تھا جس پر صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو بد دیانت قرار دیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain