تازہ تر ین

سعودی عرب نے خاشقجی قتل سے متعلق سی آئی اے کی رپورٹ مسترد کردی

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار ولی عہد محمد بن سلمان کو قرار دینے سے متعلق سی آئی اے کی رپورٹ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ عادل الجبیر نے سعودی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی تفتیشی ادارے سی آئی اے رپورٹ کی سخت الفاظ میں تردید کی ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سی آئی اے نے حقائق سے منافی اپنی رپورٹ میں صحافی کے قتل کا حکم ولی عہد محمد بن سلمان سے منسوب کیا ہے۔ سعودی عرب ایسے ہر الزام کی تردید کرتا ہے اور سی آئی اے کی رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ترک صدر کے خاشقجی قتل کا حکم سعودی اعلیٰ سطح سے دیئے جانے کے بیان پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ترک صدر کی اس بیان میں ’اعلیٰ سطح‘ سے مراد ولی عہد محمد بن سلمان نہیں۔سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہمارے لیے ’ریڈ لائن‘ ہیں اور انتہائی محترم ہیں۔ کسی کو بھی ان محترم ہستیوں کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ امریکی تفتیشی ادارے سی آئی اے نے استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی سے متعلق رپورٹ میں قتل کا حکم ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دیئے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain