تازہ تر ین

جنوری اور مارچ میں شادیوں پر پابندی لگ گئی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر الہٰ آباد(اب انتہاءپسند ہندوﺅں کے دباﺅ پر جس کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج رکھا جا چکا ہے) میں ہر سال کمبھ کا میلہ ہوتا ہے جو کئی ہفتے تک جاری رہتا ہے اور لاکھوں لوگ اس میں شرکت کرتے ہیں۔ رواں سال اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے میلے کے دنوں میں جنوری سے مارچ تک الہٰ آبادی میں شادیوں اور دیگر اس نوع کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ”کمبھ کا میلا شروع ہونے سے ایک دن پہلے سے لے کر اختتام کے ایک دن بعد تک شہر میں کسی شادی کی اجازت نہیں ہو گی۔ “ یہ میلہ چونکہ 15جنوری کو شروع اور مارچ میں ختم ہو گا، چنانچہ اس حکمنامے کے تحت ان مہینوں میں الہٰ آباد میں کوئی شادی نہیں ہو سکے گی۔ شہر کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حکمنامے کی کاپیاں شادی ہالز اور ہوٹلوںکے مالکان کو بھیج دی گئی ہیں اور انہیں حکم دیا گیا ہے کہ ان دنوں میں ان کے ہاں جس شادی کی بکنگ کی گئی ہے وہ اسے منسوخ کر دیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain