تازہ تر ین

بھارت میں گائے ذبح کرنے پر مشتعل ہجوم کے ہاتھوں پولیس افسر ہلاک

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں گائے ذبح کرنے پر مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم میں پولیس انسپکٹر اور شہری ہلاک جب کہ ایک سپاہی شدید زخمی ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے مقامی گاﺅں میں گائے ذبح ہونے کے خلاف شہری مظاہرہ کررہے تھے جسے روکنے کے لیے پولیس پارٹی پہنچی، جہاں دیہاتیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ نے تصادم کی شکل اختیار کرلی۔مظاہرین کے پتھراﺅ سے سر پر ضرب لگنے کے باعث پولیس انسپکٹر اور اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث پولیس انسپکٹر ہلاک ہوگیا جب کہ پولیس اہلکار کی حالت نازک ہے۔ ایک نوجوان کی بھی دوطرفہ فائرنگ سے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔پولیس انسپکٹر کی ہلاکت کے بعد علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، پولیس کی بھری نفری نے مظاہرین کی گرفتاری کے لیے گاﺅں کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران درجن بھر شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں معصوم اور نہتے لوگوں کی ہلاکت کو روکنے کے لیے پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حکم دیا تھا تاہم بھارتی ادارے خود مشتعل ہجوم کے ہاتھوں محفوظ نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain