تازہ تر ین

عمران خان سے فیس بک کے نائب صدر کی ملاقات ، سرمایہ کاروں کو مکمل سپورٹ کرینگے : وزیراعظم

اسلام آباد (این این آئی‘مانیٹرنگ ڈچیسک)وزیراعظم عمران خان سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے پبلک پالیسی کے نائب صدر سائمن ملنر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں فیس بک کے حوالے سے عوام کی آگاہی اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان میں تجارتی و صحت سے متعلقہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فیس بک کے ساتھ باقاعدہ تعاون بڑھانے کی اہمیت کے امور بھی زیرغور آئے۔ وزیراعظم نے فیس بک کے حکام سے کہا کہ جعلی خبروں، تشدد، نفرت انگیز مواد کے تدارک اور ای کامرس کے فروغ کیلئے جدید و خودکار میکانزم بنائے جائیں اور معاشروں میں منفی رجحانات کے خطرات کو کم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نفرت اور تشدد پھیلانے والے مواد کے تدارک کے حوالے سے ہم مشترکہ خیالات رکھتے ہیں۔ اس موقع پر فیس کے نائب صدر نے اپنی کمپنی کے اقدامات بارے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری میں شفافیت لانا چاہتی ہے اورسرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کرے گی۔وزیراعظم عمران خان سے سیلولر کمپنی ٹیلی نار گروپ کے صدر نے ملاقات ہوئی ملاقات کے دوران ٹیلی نار گروپ کے صدر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے تجربے کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے ٹیلی کام کے شعبے میں مکمل تعاون فراہم کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں گروپ صدر نے وزیر خزانہ سے ہونی والی ملاقات اور140 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی کام کے شعبے میں ٹیلی نارگروپ کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان عملی بنیادوں پرمعیشت کو فروغ دینا چاہتی ہے، حکومت ترقیاتی ایجنڈے میں ٹیلی نارگروپ کی شرکت کوسراہتی ہے، حکومت سرمایہ کاری میں شفافیت لانا چاہتی ہے اورسرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کرےگی۔ حکومتی تعاون سے سرمایہ کار وسائل کو برو¿ے کار لاکرملکی معیشت کو مضبوط بناسکتے ہیں۔اس سے قبل صدرٹیلی نارگروپ کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان میں 3.5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی اورسرمایہ کاری سے 5 ہزار لوگوں کو روزگار ملا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی معیشت میں بہت زیادہ ممکنہ صلاحیتکا سرمایہ کاروں کو پورا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ موجودہ حکومت پاکستان میں علم کی بنیاد پر معیشت استوار کرنے پر ام کر رہی ہے اور موبائل فونز کمپنیاں بھی حکومتی ترقیاتی ایجنڈے کی کامیابی میں کردار ادا کر سکتی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے عثمان ڈار کو معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز مقرر کر دیا،عثمان ڈار کو نوجوانوں کیلئے قومی پالیسی کی تیاری کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ۔وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے عثمان ڈار کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔وزیر اعظم سے عثمان ڈار نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں کے لیے قومی پالیسی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پالیسی کی تیاری کا ٹاسک عثمان ڈار کو سونپ دیا ۔عمران خان نے کہا کہ عثمان ڈار نوجوانوں سے متعلق پالیسی کے لئے بہترین انتخاب ہیں جبکہ نوجوانوں کا حکومت سازی میں کردار نہیں بھول سکتا ہوں۔ نوجوانوں کو ایسی سہولیات دیں گے جو آج سے پہلے کسی نے نہیں دی ہوں گی ، اگر نوجوان ساتھ نہ دیتے تو آج ہم حکومت میں نہ ہو تے ۔وزیراعظم نے آئندہ چند روز میں نیا پاکستان یوتھ پروگرام بھی لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور عثمان ڈار کو نیا پاکستان یوتھ پروگرام اور یوتھ پلس پورٹل کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔عثمان ڈار نے بطور معان خصوصی تنخواہ وصول نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قومی خزانے پر بوجھ نہیں بنیں گے اور وزیراعظم کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو با اختیار بنائیں گے جب کہ پیسہ لیپ ٹاپ پر نہیں بلکہ نوجوانوں پر خرچ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے آئندہ چند روز میں نیا پاکستان یوتھ پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا حکومت سازی میں کردار نہیں بھول سکتا، نوجوانوں کو ایسی سہولت دیں گے جو آج سے پہلے نہ ملی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان ساتھ نہ ہوتے تو حکومت میں نہ ہوتے۔ وزیراعظم عمران خان سے گورنر عمران اسماعیل کی ملاقات کراچی میں تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن پر گفتگو، نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کو گورنر سندھ نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل آپریشن بارے عدالتی حکم پر نظرثانی کی اپیل دائر کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain