تازہ تر ین

شیخ رشید کا اپنے بچپن بارے چونکا دینے والا انکشاف

اسلام آباد (اے این این) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی بچپن میں چائلد لیبر کا شکار رہے ہیں ،جس لال حویلی کے سامنے مزدوری کرتا تھا، اسی میں وزیر بن کر داخل ہوا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سی پی ایس پی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرز اپنی محنت سے ملک و قوم کی خدمت کریں، ڈاکٹرز باہر جہاں بھی جائیں ملک کانام روشن کریں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں بچپن میں لال حویلی کے باہر کتابیں فروخت کرتا تھا، میں بھی بچپن میں چائلد لیبر کا شکار رہا ،جس لال حویلی کے سامنے مزدوری کرتا تھااسی میں وزیربن کرداخل ہوا۔وزیر ریلوے نے کہا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میراخواب تھا، اللہ نے مجھے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا موقع دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طب کاشعبہ پیغمبروں کی میراث ہے، ڈاکٹرز بن کر غریب افراد کی خدمت کریں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑی کو اناڑی کہیں گے تو تھوڑا انتظار کریں۔ لوٹا ہوا پاکستان عمران خان کو ملا ہے۔ کرتار پور کوریڈور کے افتتاح نے بھارت میں صف ماتم بچھا دی ہے، سکھ برادری آج عمران خان کو اپنا محسن سمجھ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ فنڈز مل جائیں تو کرتار پور میں خوبصورت ریلوے اسٹیشن تعمیر کریں گے، کرتار پور میں ہمارے پاس زمین موجود ہے لیز پر دینے کے لیے تیار ہیں۔ بابا گرو نانک ٹرین کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain