تازہ تر ین

گلو بٹ اور طاہر القادری کا آمنا سامنا ، عدالت کے باہر وہ ہو گیا جوکسی نے سوچا نہ تھا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کی سماعت میں پیشی کے موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے رفقاءکے ہمراہ عدالتی احاطے پہنچے تو وہاں گلو بٹ بھی موجود تھا۔گلو بٹ نے طاہرالقادری کو دیکھتے ہوئے آگے بڑھ کر ان سے ہاتھ ملایا پھر انہیں گلے لگا لیا تاہم طاہرالقادری کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔طاہرالقادری کو گلے لگانے کے موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں پیچھے سے کھینچتے ہوئے الگ کردیا۔یاد رہے کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاﺅن میں ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا تو اس موقع پر گلو بٹ نامی کردار سامنے آیا۔گلو بٹ کو ڈنڈوں سے گاڑیوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے دیکھا گیا اور اس جرم میں لاہور کی انسداد دہشت گردی نے انہیں 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain