تازہ تر ین

داعش کی مدد کرنے پر امریکی فوجی کو 25 سال قید

ہوائی(ویب ڈیسک) امریکا میں شدت پسند جماعت داعش کی معاونت کرنے پر فوجی اہلکار ایرک کانگ کو 25 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی مقامی عدالت میں ہوائی میں تعینات 35 سالہ ایرمی سارجنٹ ایرک کانگ سن کے خلاف داعش کے لیے ہمدردیاں رکھنے اور معاونت کے الزامات پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ امریکی سپاہی 2016 کے اوائل سے داعش کے لیے ہمدردی رکھتا تھا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر باقاعدگی سے داعش کی ویڈیوز بھی دیکھا کرتا تھا۔پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ ملزم نے گزشتہ برس ایف بی آئی اے کے خفیہ اہلکار سے ملاقات میں خود کو داعش کا سہولت کار بتایا اور جنگجوﺅں کو اسلحے کے ساتھ ساتھ افرادی قوت اور اہم معلومات فراہم کرنے کا بھی اعتراف کیا۔پراسیکیوٹر نے عدالت میں شواہد پیش کیے کہ ملزم داعش کی مدد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، علاوہ ازیں عوامی مقامات پر حملوں کے علاوہ ایک فوجی پریڈ کو بھی نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ملزم نے بھی عدالت میں اپنے عزائم کا اقرار کیا اور داعش کے لیے ہمدردی اور معاونت فراہم کرنے کے الزامات کی تردید نہیں کی۔ عدالت نے شواہد اور ملزم کے اعترافی بیان کی روشنی میں آرمی سرجنٹ کو 25 سال قید کی سزا سنادی۔واضح رہے کہ ایرک کانگ کو ایک تقریب کے دوران داعش میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ ایرک کے والد ایک ذہنی مریض تھے اور گھر میں ناچاقی اور جھگڑے روز کا معمول تھے۔ خود ایرک بھی تشدد پسند شخصیت کا حامل تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain