تازہ تر ین

میجر شبیر شریف شہید کا 47 واں یوم شہادت آج منایا جائیگا

ڈسکہ (اےن اےن آئی ) میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) کا 47 واں یوم شہادت آج منایا جائیگا ۔ میجر شبیر شریف شہید تین دسمبر 1971 ءکو سلیمانکی سکیٹر میں فرنٹئیر رجمنٹ کی ایک کمپنی کی کمانڈ کر رہے تھے اور انہیں ایک اونچے بند پر قبضہ کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔ میجر شبیر شریف کو اس پو زیشن تک پہنچنے کے لئے پہلے دشمن کی بارودی سرنگوں کے علاقے سے گزرنا اور پھر 100 فٹ چوڑی اور 18فٹ گہری ایک دفاعی نہر کو تیر کر عبور کرنا تھا ۔ دشمن کے توپ خانے کی شدید گولہ باری کے باوجود میجر شبیر شریف نے یہ مشکل مرحلہ طے کیا اور دشمن پر سامنے سے ٹوٹ پڑے ۔ تین دسمبر کی شام تک دشمن کو اس کی قلعہ بندیوں سے باہر نکال دیا۔ چھ دسمبر کی دوپہر کو دشمن کے ایک اور حملے کا بہادری سے دفاع کرتے ہوئے میجر شبیر شریف اپنے توپچی کی اینٹی ائیر کرافٹ گن سے دشمن ٹینکوں پر گولہ باری کر رہے تھے کہ ٹینک کا ایک گولہ انہیں لگا اور وہ شہید ہوگئے۔آپ سابق آرمی چےف جنرل راحےل شرےف کے بڑے بھائی تھے اور مےجر عزےزبھٹی شہید(نشان حیدر)کے کزن تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain