تازہ تر ین

میری زندگی میں محبت بھی آئے گی لیکن صحیح وقت پر، کترینہ کیف

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے ان کی زندگی میں ایک دن محبت ضرور آئے گی لیکن صحیح وقت پر۔اداکارہ کترینہ کیف کا شماربالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جن کے پاس شہرت اور دولت کی کوئی کمی نہیں۔ تاہم پروفیشنل زندگی میں کامیاب اداکارہ کترینہ کیف کی نجی زندگی اتنی بھی خوشگوار نہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کئی باتیں بتائیں۔کترینہ کیف نے شادی اور بچوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب وہ شادی اور بچوں کے متعلق سوچ رہی تھیں لیکن ویسا بالکل بھی نہیں ہوا جیسا انہوں نے سوچا تھا۔ اداکارہ نے کہا میں نے خود سے کئی بار جنگ لڑی ہے اور آخر کار جب چیزیں میری امید کے مطابق نہیں ہوئیں تو میں نے انہیں خدا پر چھوڑ دیا۔ کیونکہ مجھے یقین ہے کہ کوئی ہے جو آپ کے لیے راستے منتخب کرتا ہے۔اداکارہ کترینہ نے رنبیر کے ساتھ اپنی ناکام محبت کے بارے میں کہا مجھے یقین ہے کہ ایک دن محبت میری زندگی میں ضرور آئے گی لیکن صحیح وقت پر، جب مجھے اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوگی۔واضح رہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، دونوں کے درمیان نزدیکیوں کے چرچے 5 سال تک میڈیا پر چھائے رہے تاہم پانچ سال بعد دونوں کی محبت کا اختتام بہت ہی تکلیف دہ انداز میں ہوا یہاں تک کہ دونوں ایک دوسرے سے بات کرنا تو دور ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کے بھی روادار نہیں ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain