تازہ تر ین

احسان مانی کی یاسر شاہ کو 82سال پرانا ریکارڈ توڑنے پر شاباشی

لاہور( آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے پاکستانی کرکٹر یاسر شاہ کو 82سال پرانا ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسر شاہ کا ورلڈ ریکارڈ پاکستان کرکٹ کے لیے قابل فخر موقع ہے، وہ ٹیسٹ ڈیبیو سے لے کر اب تک غیر معمولی بولر ثابت ہوئے۔احسان مانی نے کہا کہ یاسر شاہ کی کیریئر میں مزید کامیابیوں کیلئے پرامید اور دعا گو ہوں۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور ڈائریکٹر عاقب جاوید نے یاسر شاہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 82 سال پرانا ریکارڈ توڑنا غیرمعمولی کارنامہ ہے اور وہ کرکٹ کے مزید ریکارڈ توڑیں گے۔عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز فیملی کی یاسر شاہ کے لیے نیک خواہشات ہیں۔#/s


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved