تازہ تر ین

فلم ” 2.0“نے اکشے کی ٹاپ فلم کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

لاہور (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکاراکشے کمار اور رجنی کانت کی سائنس فکشن فلم 2.0 ٹو پوائنٹ زیرو کی باکس آفس پر شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔اکشے کمار کے کیرئیر کی سب سے ہٹ فلم ٹوائلٹ اک پریم کتھا کے مجموعی بزنس کوپہلے ہفتے میں ہی مات دے دی۔ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام پاکستانی سرکٹ میں نمائش کیلئے پیش کی گئی بالی وڈ کی میگا سائنس فکشن فلم ٹو پوائنٹ زیرو کا باکس آفس پر شاندار سفر جاری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور فطرت کے حیرت انگیز ٹاکرے پر مبنی بالی وڈ کی ہیوی بجٹ سائنس فکشن فلم جہاں دنیائے باکس آفس پر دن بدن نئے ریکارڈ قائم کرنے میں مصروف ہے وہیں تامل، تیلگو اور ہندی میں ریلیز ہوئی فلم نے نہ صرف تینوں زبانوں میں باکس آفس کمائی کی سینچری مکمل کر لی ہے۔
بلکہ فلم کا دنیا بھر سے ہونے والا بزنس پانچ سو کروڑ سے زائد ہوگیا ہے۔ فلم کے شاندار بزنس کے باعث ڈسٹری بیوٹرشن حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جو گذشتہ چند ہیوی بجٹ فلموں کی ناکامی سے خاصے پریشان تھے۔ دوسری جانب ہندی زبان میں لگ بھگ ایک سو چالیس کروڑ بزنس سے2.0 ٹو پوائنٹ زیرو اکشے کمار کے فلمی کیرئیر کی سب سے بڑی ہٹ بن گئی ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق فلم کا شاندار پروڈکشن معیار اور حیرت انگیز کریکٹرز دنیا بھر میں فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں اور رجنی کانت کے ساتھ اکشے کمارکی جاندار اداکاری نے فلم کی رونق کو چار چاند لگا دئیے ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain