تازہ تر ین

آدھی ٹیم یویلین واپس شکست کے سائے منڈلانے لگے

ابوظہبی(ویب ڈیسک)ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، کھیل کے آخری دن نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز 272 رنز 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر کیا تو کین ولیمسن بغیر کسی رن کا اضافہ کیے پویلین لوٹ گئے۔کین ولیمسن کے 139 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد نکولس نے نیوزی لینڈ کا اسکور آگے بڑھایا اور سنچری اسکور کی، نکولس نے 126 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے تاہم 7 وکٹیں گرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے 353 رنز 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔دوسری جانب قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے سومر ولی کو ایل بی ڈبلیو کرکے تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں 4 اور مجموعی طور پر میچ میں 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain