تازہ تر ین

پاکستان کرائے کی بندوق کے طور پر استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

لاہور (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان، امریکا سے ایسے تعلقات نہیں چاہتا، جس میں پاکستان کو کرائے کی گن کی طرح استعمال کیا جائے، پاکستان نے امریکی جنگ لڑ کر بہت کچھ برداشت کیا ہے، اب ہم وہیں کریں گے جو ہمارے مفادات میں بہتر ہوگا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے پاک امریکا تعلقات، امریکی صدر کے خط پر دیے گئے جواب، افغان جنگ اور دیگر امور پر بات چیت کی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں امریکا کے ساتھ اس طرح کے تعلقات نہیں چاہتا، جہاں پاکستان کو ایک کرائے کی بندوق کے طور پر استعمال کیا جائے اور پیسے دے کر کسی اور کی جنگ لڑی جائے کیونکہ اس سے نہ صرف انسانی جانوں کا ضیاع اور قبائلی علاقوں کی تباہی ہوتی ہے بلکہ ہمارا وقار بھی مجروح ہوتا ہے۔میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ واشنگٹن کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی موضوع صورت کیا ہوگی؟ جس پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ’مثال کے طور پر چین کے ساتھ ہمارے تعلقات یک طرفہ نہیں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات ہیں، ہم امریکا سے بھی ایسے ہی تعلقات چاہتے ہیں‘۔وزیر اعظم سے سوال کیا گیا کہ برسوں سے آپ امریکا کے مخالف ہیں؟ جس پر جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’اگر آپ امریکا کی پالیسیز سے اتفاق نہیں کرتے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ امریکا کے مخالف ہیں، یہ بہت سامراجی نقطہ نظر ہے کہ تم میرے ساتھ ہو یا میرے مخالف‘۔میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کہ کیا وہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں ’گرم جوشی‘ کے خواہاں ہیں تو اس پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’سپرپاور کے ساتھ کون دوستی کرنا نہیں چاہتا‘۔

تاہم وزیر اعظم نے ڈرون حملوں کی مخالفت میں اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ اس پر تعجب ہے کہ کوئی ان حملوں کی حمایت کیوں کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ’کون اپنے ملک میں ڈرون حملوں کی اجازت دے گا، جب اس حملے سے ایک دہشت گرد اور 10 دوست اور پڑوسی قتل ہوں؟ کیا کوئی ملک کا ایسا کیس ہے، جہاں اتحادی کی جانب سے ہی بمباری کی جائے؟ ظاہر سی بات ہے میں اس کی مخالفت کرتا ہوں اور یہی وجہ ہے مجھے مزید امریکی مخالف بنا دیتی ہے’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain