تازہ تر ین

میرے بعد ڈیمز کی تعمیر کا معاملہ بند نہ ہونے دیا جائے: چیف جسٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سیکریٹری آبی وسائل سے کہا کہ میرے جانے کے بعد ڈیمز کی تعمیر کا معاملہ بند نہ ہونے دیجیے گا۔پانی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوئی۔کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ موبائل فون پر ود ہولڈنگ ٹیکس سے سالانہ 36 ارب روپے اور منرل واٹر کمپنیوں پر فی لیٹر ایک روپیہ ٹیکس لگائیں تو سالانہ 7 ارب روپے ملیں گے، عدالت اس طرح ڈیم بنانے میں حکومت کی مددکر رہی ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے سیکریٹری آبی وسائل سے کہا کہ عدالت نے پانی کی کی کمی سے متعلق آگاہی کے لیے بہت بڑا کام کیا، ورنہ معاملہ برسوں بند پڑا رہتا۔چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ میرے جانے کے بعد معاملہ بند نہ ہونے دیجیے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain