تازہ تر ین

ایم کیو ایم کی محفل میلاد میں کریکر دھماکہ ، 11 افراد زخمی

کراچی (کرائم رپورٹر) ترجمان ایم کیو ایم فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پرفیوم چوک کے قریب محفل میلاد میں دھماکہ ہوا۔ کریکر دھماکہ فٹ پاتھ کے قریب ہوا۔ 11افراد زخمی ہوئے خالد مقبول صدیقی بھی محفل میلاد میں موجود تھے۔ دھماکے میں ایم کیو ایم کے شعبہ اطلاعات کا کارکن بھی زخمی ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحت محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا تھا۔ رہنما ایم کیو ایم خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ میں اور خالد مقبول صدیقی سٹیج پر موجود تھے دھماکہ ہمارے بالکل بائیں جانب ہوا۔ خالد مقبول صدیقی کے کوآرڈینیٹر باہر زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد بھگڈر مچ گئی۔ دھماکے میں اراکین رابطہ کمیٹی اور کنوینئر محفوظ رہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain