تازہ تر ین

بدعنوان عناصر کے اثاثوں کے حوالے سے پوچھا جانا چاہیے: صدر مملکت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کرپشن کا لیکج بند کرنا ہوگا اور بدعنوان عناصر کے اثاثوں کے حوالے سے پوچھا جانا چاہیے۔انسداد بدعنوانی کے حوالے سے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بدعنوانی ہے، کوئی معاشرہ بدعنوانی سے پاک ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتا، معاشرے میں خوف خدا ہو تو کسی قانون یا عدالت کی ضرورت ہی نہ رہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے اربوں ڈالر سوئس بینک میں پڑے ہیں، اربوں ڈالر چوری کر کے باہر بھیجے گئے اور دو چار ارب کے لیے بھیک مانگتے پھرتے ہیں۔صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ قانون پر عمل نا ہونے سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوئے تاہم نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لیے پرامید ہیں اور پاکستان سے کرپشن کا لیکج بند کرنا ہوگا۔صدر مملکت نے کہا کہ نئے پاکستان کا مطلب یہ ہے کہ قانون کی پاسداری ہو، قیادت کی بنیاد امانت اور سچائی ہے، غیرجانبداری، اہلیت اور حکمت بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain