تازہ تر ین

سوسائٹی فار ہیومن رائٹس مظلوم کیساتھ‘ ظالم کیخلاف لاٹھی ہے،ضیاشاہد کا گیارہ برس پہلے لگایا پودا تناور درخت بن چکا،صدور ، جنرل سیکرٹریز کاخطاب

لاہور (سوسائٹی رپورٹر) جہاں انسان ہوں گے وہاں انسانی حقوق کی بات ہوگی ہم خوش قسمت ہیں کہ مسلمان پیدا ہوتے ہیں اور ہمارے نبی محمد مصطفی نے آج سے چودہ سوسال قبل ہی انسانی حقوق اور فرائض کا تعین کردیا ہے۔ حجتہ الوداع کا خطبہ پوری انسانیت کے لئے ایک مشعل راہ ہے۔ سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کی بنیاد بھی انسانی حقوق کے تعین ‘ حصول اور شعور کی آگاہی کو سامنے رکھتے ہوئے رکھی گئی تھی۔ گیارہ سال قبل ضیاشاہد کا لگایا ہوا یہ پودا اب ایک تناور درخت بن چکا ہے جس کی شاخیں مظلوم کے لئے ایک سایہ اور ظالم کے لئے ایک لاٹھی کا کردار ادا کررہا ہے۔ سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے وولنٹیئر ممبران پنجاب کے ہر ضلع ‘ تحصیل اور گاﺅں میں ظالم کے ظلم کے آگے ایک ڈھال بن کر کھڑے ہیں اور ہر مظلوم کی آواز کو سوئے ہوئے حکمرانوں کے کانوں تک پہنچا رہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگوں کو یہ شعور دیا جائے کہ اپنے حقوق کے لئے آواز کو بلند کرتے رہیں اور ظالم کے ظلم کو نہ صرف ہاتھ ‘ زبان سے روکیں بلکہ دل سے بھی برا جانیں۔
ان باتوں کا اظہار سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے سیمینار میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے صدور‘ جنرل سیکرٹری اور ممبران نے اپنے خطاب میں کیا۔
اپنے خیالات کا اظہار کرنے والوں میں چیف کوآرڈینیٹر پنجاب ناصر محمود ورک‘ سیکرٹری اصغر علی شہزاد‘ صدر لاہور محمد رشید‘ جنرل سیکرٹری ملک آفتاب‘ ایم طارق حسین‘ کوآرڈینیٹر لاہور میاں عبدالسلام‘ صدر لیہ ڈاکٹر شہزاد علی‘ مس شہناز‘ رفیق شہزاد‘ صدر ملتان محمد یوسف انصاری‘ صدر ملتان مس شازیہ ہاشمی‘ محمد لطیف گجر‘ میجر الطاف خان‘ صدر رحیم یارخان‘ ڈاکٹر محمد شاہد حنیف‘ کوآرڈینیٹر شیخوپورہ محمد شفیق مغل‘ فرزانہ مسعود‘ حافظ نعمان احمد‘ مس تبسم ناز‘ صدر ڈیرہ غازی خان سلیم الیاس‘ مس ثناءرزاق‘ صدر گوجرانوالہ محمد شہباز‘ مرزا محمد صابر‘ مرزا ارشد اقبال بیگ‘ حامد منیر‘ ناہید سلیم“ سید اسرار حسین شاہ‘ صدر ساہیوال میاں ساجد بشیر‘ آفس انچارج ملتان محمد علی‘ صدر بہاولپور خالد گجر‘ مس آمنہ بٹ‘ ٹیکسلا صدر محمد سرور‘ جنرل سیکرٹری بہاولپور محمد طارق آرائیں‘ قصور صدر محمد جمیل سندھو‘ ملک اختر علی‘ ڈاکٹر حسن رضا‘ ملک الیاس اصلاحی ایڈووکیٹ و دیگر مقررین شامل ہیں۔
اس موقع پر تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری محمد شاہد نے حاصل کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ناصرمحمود ورک اور عینی باجوہ نے ادا کئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain