تازہ تر ین

قرآن پاک حفظ کرنیوالے طالب علم پر استاد کا وحشیانہ تشدد

پتو کی(تحصیل رپورٹر) پتوکی آرائیں ماڈل پر واقعہ مرکز یرموک میں قرآن پاک حفظ کرنے والے طالب علم نعیم پر موبائل چوری کے الزام میں استاد کا وحشیانہ تشدد۔دو دن تک بھوکا پیاسا کمرے میں بند رکھا۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاﺅں شمس آباد کے رہائشی محنت کش لیاقت کا دس سالہ بیٹا نعیم جو آرائیں ماڈل فارم پر موجود مرکزیرموک درس میں قرآن پاک حفظ کرتا ہے جس کو استاد محمد اسلام نے موبائل چوری کے الزام پر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور دو دن تک کمرے میں بھوکا پیاسا بند رکھا اور اس کے گھر والوں کو بھی اطلاع نہ دی ۔بچہ استاد کی منت سماجت کرتا رہا کہ میں بے گناہ ہوں میں نے موبائل چوری نہیں کیا مگر استاد نے اس کی ایک نہ سنی اور اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہا تاہم کسی بچے نے خفیہ طور پر اطلاع اس کے گھر والوں کو دی ۔ اطلاع ملنے پر بچے کے گھر والوں کو پتہ چلا اور گھر والے مرکز یرموک پہنچ گئے اور انہوں نے بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا اور تھانہ صدر پولیس سے ڈاکٹ حاصل کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی سے بچے کا میڈیکل کروایا بچے کے والد لیاقت نے میڈیکل حاصل کرنے کے بعد تھانہ صدر پولیس پتوکی کو تحریری درخواست دی تاہم صدر پولیس پتوکی نے ابھی تک ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا تشدد کانشانہ بننے والے بچے نعیم نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھ پر وحشیانہ تشدد کیا گیا ہے اور استاد اسلام نے مجھ پر بے پناہ تشدد کیا ہے لڑکے کے والد لیاقت نے کہا ہے کہ ان کے بچے کے ساتھ سخت ظلم ہوا ہے میرا بچہ قرآن پاک حفظ کرنے کیلئے مرکز یرموک میں داخل ہوا تھا مگر اس کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ انتہائی دردناک ہے جو ایک باپ کیلئے قابل برداشت نہیں انہوں نے ڈی پی او قصور ، آرپی او شیخو پورہ رینج، وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ میرے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain